فلم انڈسٹری میں ودیا بالن کی آمد کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔
انہیں کئی مرتبہ اپنے وزن کے تعلق سے منفی تبصرے بھی سننے پڑے لیکن ودیا کو ان تبصروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وہ بہت پراعتماد ہیں۔
ودیا بالن نے کہاکہ یہ میرا جسم ہے اور مجھے اس سے پیار ہے۔
مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔
میں خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو
اپنے لباس سے خوش ہوتی ہوں۔
مختلف قسم کے لوگ الگ سوچ رکھتے ہیں۔
وہ ان دنوں فلم بیگم جان میں کام کر رہی ہیں۔
فلم میں وہ چال گھر کی مالکن کا کردار ادا کررہی ہیں۔
یہ انتہائی سنجیدہ موضوع پربنائی گئی فلم ہے۔
فلم کا پلاٹ 1947 کا ہے۔
اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت خانما برباد طوائفوں کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑا۔